فرانسیسی ہدایت کار اور اداکار چینی فلمی صنعت کے فروغ سے متاثر

جمعرات 14 دسمبر 2017 14:53

فرانسیسی ہدایت کار اور اداکار چینی فلمی صنعت کے فروغ سے متاثر
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) فرانسیسی فلمساز ایلن چا بٹ اس امید پر اپنی پہلی فلم ’’سانتا اینڈ سائی ‘‘ دس اور گیارہ نومبر کو بیجنگ میں لے کر گیا کہ اس کا سانتا کلاز کا کردار اس ٹھٹھرتی سردی کے موسم میں چینی فلم بینو کی پسلیوں کو جھنجھوڑے گا ، 59سالہ ہدایت کار اور اداکار نے جریدہ چائنا ڈیلی ویب سائٹ کو بتایا کہ میں نے پہلی مرتبہ اس جادوئی سرزمین پر قدم رکھا ہے ، میں چین کی زبردست تاریخ اور روایتی ثقافت سے زبردست متاثرہوں ، ممکن ہے کہ میری آئندہ فلمیں یہاں تقویت حاصل کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چینی فلمی صنعت کے فروغ سے زبردست متاثر ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :