ہم پاکستان کی کالونی نہیں،

جو ہمارے مفاد میں ہو گا، کریں گے،افغانستان افغان خواتین فوجیوں کا پہلا دستہ تربیت کیلئے بھارت پہنچ گیا،ترجمان وزارت دفاع کی پریس کانفرنس

جمعرات 14 دسمبر 2017 14:49

ہم پاکستان کی کالونی نہیں،
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) افغان خواتین فوجیوں پر مشتمل ایک دستہ تربیت کیلئے پہلی دفعہ بھارت پہنچ گیا۔ بھارتی فوج چنئی کی ایک فوجی اکیڈمی میں انہیں تربیت دی جائے گی۔ دستے میں 18 بری، تین فضائی فوجی خواتین کے علاوہ وہ خواتین بھی شامل ہیں جو افغانستان کی اسپیشل فورسز، وزارت دفاع کے اداروں، تعلقات عامہ، مالی اور قانونی امور سے منسلک ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان افغان وزارت دفاع کا کہنا تھا کم سے کم 35 افغان فوجی خواتین تین ہفتوں پر محیط اس تربیتی کورس میں حصہ لیں گی۔ انھوں نے کہا یہ خواتین انگریزی زبان سیکھنے اور کمپیوٹر کورسز میں بھی حصہ لیں گی۔واضح رہے کہ افغانستان اور بھارت کے مابین بڑھتے ہوئے تعاون پر پاکستان کئی بار تحفظات کا اظہار کر چکا ہے۔ پاکستان کے تحفظات کے بارے میں جب افغانستان کے وزیر دفاع کے ترجمان سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا افغانستان، پاکستان کی نو آبادی نہیں اور افغانستان وہ سب کرے گا جو اس کے مفاد میں ہو گا۔ اس سے پہلے ہزاروں کی تعداد میں افغان مرد فوجی بھارت میں تربیت حاصل کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :