انتخابات وقت پر ہی ہونگے مخالفین برداشت کریں،

جمہوریت کیخلاف کوئی سازش نہیں چلے گی ‘پرویز ملک لیگی حکومت نے انرجی بحران کے خاتمے کیلئے دعوے نہیں عملی اقدام کئے ، لوڈشیڈنگ ختم کرکے ملک کو اندھیروں سے نکالا ‘عمران نذیر

جمعرات 14 دسمبر 2017 14:49

انتخابات وقت پر ہی ہونگے مخالفین برداشت کریں،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عام انتخابات وقت پر ہی ہوں گے مخالفین برداشت کریں،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات کئے ہیں اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے ملک کو اندھیروں سے نکالا ہے۔

سازشیوں کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے،عوام اور پاکستان کے خلاف اب کوئی سازش نہیں چلے گی،مخالفین ہار کے خوف سے بہانے تلاش کررہے ہیں، اب بھاگنے نہیں دیں گے ،عمران خان کے کیس میں جتنے مواقع انہیں ملے انہوں نے اتنے ہین یو ٹرن لئے،عوام کے کٹہرے میں ہر سوال کا جواب ملی گا ،سیاست میں ہمیشہ عارضی سہارے ڈھونڈنے والے دھرنا گروپ کو عوام ہر محاذ پر مسترد کرچکے ہیں ، عوام کی خدمت ان لوگوں کے بس کا کام نہیںجن کی سیاست صرف جھوٹ اورالزام تراشی کے گرد گھومتی ہے - ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور دفترمیں عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرارکان اسمبلی مہر اشتیاق رمضان صدیق بھٹی، چوہدری شہباز،سید توصیف شاہ، ڈاکٹر اسد اشرف، عامر خان،چوہدری جاوید اقبال، جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو ہمیشہ تباہ حال پاکستان ملااور انہوں نے ہمیشہ ابھرتا ہوا پاکستان لوٹایا، آج ہر پاکستانی پوچھ رہا ہے کہ ملک کی ترقی کو کیوں روکا جارہا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنی نہیں عوام کی جنگ لڑرہے ہیں،نوازشریف عوام کے حق حاکمیت کی جنگ میں اکیلے نہیں۔ایسے غیر سیاسی عناصرکو یہ بات ذہین نشین رکھنی چاہیے کہ وہ اپنے غیر جمہوری طرز عمل کے ذریعے قوم کو یرغمال نہیں بناسکتے،ملک میں محاذ آرائی ،افراتفری اور بے چینی پھیلانے کے ذمہ د اروں کو قوم اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :