ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا،

پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے، سکردو میں درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، محکمہ موسمیات

جمعرات 14 دسمبر 2017 14:36

ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، مالاکنڈ ڈویژن اور شمالی بلو چستان کے بیشتر علاقے شدید سرد ہواوٰ ں کی لیپٹ میں رہے۔

اس دوران سب سے زیادہ سردی کالام، قلات اور سکردو میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، اس کے علاوہ کوئٹہ منفی 7، دالبندین، پارہ چنار، گوپس، مالم جبہ، استور میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد بالائی فاٹا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے جبکہ کوئٹہ سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔

اس کے علاوہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا میں مالم جبہ 23، پٹن، پارہ چنار 10، بالاکوٹ 6،سیدو شریف 4، کالام 3، ایبٹ آباد 1، کشمیر میں مظفرآباد 11،گڑھی دوپٹہ7، راولاکوٹ 4، پنجاب میں مری کے مقام پر1 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہ مالم جبہ میں12، کالام، پارہ چنار 2 اور مری میں ایک انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :