میرا نہیں خیال کہ والد کی زندگی پر بننے والی فلم میں انہیں کاپی کر سکتا ہوں،سیف علی خان

جمعرات 14 دسمبر 2017 14:32

میرا نہیں خیال کہ والد کی زندگی پر بننے والی فلم میں انہیں کاپی کر سکتا ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ والد منصور علی خان پٹوڈی کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کی کاپی کر سکتا ہوں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ اگر والد منصور علی خان پٹوڈی کی زندگی پر فلم بنائی گئی تومیں ضرور فلم کی پیشکش دینا چاہتا ہوں، اگرچہ میں ضرور ان کی زندگی پر بننے والی میں کام کرنا چاہوں گا لیکن میرا نہیں خیال کہ میں انہیں کاپی کر سکتا ہوں اور اس کردار کے لئے سوٹ کرتا ہوں کیونکہ وہ بہت سٹائلش شخصیت کے حامل اور اپنے انداز سے کرکٹ کھیلتے تھے،اس کے لئے نوجوان اداکار کی تلاش کرنی ہو گی اور اس کے لئے بہت زیادہ ریسرچ کرنی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :