سنجے لیلا بھنسالی رنویر سنگھ کے ساتھ دوبارہ فلم کرنے کے خواہشمند

جمعرات 14 دسمبر 2017 14:32

سنجے لیلا بھنسالی رنویر سنگھ کے ساتھ دوبارہ فلم کرنے کے خواہشمند
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) بالی وڈ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ دوبارہ فلم کرنے کے خواہشمند ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی محبت پر مبنی نئی فلم کے لئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس میں وہ اداکار رنویر سنگھ کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔ اگر سنجے لیلا بھنسالی اپنی نئی فلم میں اداکار رنویر سنگھ کو کاسٹ کرتے ہیں تو یہ دونوں کی اکھٹے چوتھی فلم ہو گی، اس سے قبل دونوں فلم ’’ گولیوں کی راس لیلا رام لیلا ‘‘ ، ’’باجی رائو مستانی ‘‘ اور ’’پدماوتی ‘‘ کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :