خواتین دنیا پر چھا رہی ہیں، امیتابھ بچن

جمعرات 14 دسمبر 2017 14:32

خواتین دنیا پر چھا رہی ہیں، امیتابھ بچن
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ خواتین دنیا پر چھا رہی ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ فلم سیٹس پر خواتین کا کام کرنا قابل ستائش ہے اور خواتین دنیا پر چھا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اطمینان اور سکون صرف آسمانوں نہیں ہوتا بلکہ کام کرنے والی جگہ پر بھی ہوتا ہے اور سیٹ پر کام کرنے والی خواتین میں سکون ،اطمینان ،جاں فشانی ،احتیاط ، خلوص، تعمیل ،منظم کرنے میں مہارت ،نظم و نسق اور پیشہ ورانہ احتیاط پائی جاتی ہے اور اپنے فرائض اور کام کو پورا کرنے میں مہارت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ جب سیٹ پر ایک ہیروئن اور دوسری اس کی ماں ہوتی تھی لیکن اب پورا منظر بدل چکا ہے خواتین دنیا پر چھا رہی ہیںجو قابل تعریف ہے۔ اداکار امیتابھ بچن فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ میںاداکار عامر خان اور کترینہ کیف کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :