قوم کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پارلیمان کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

جمعرات 14 دسمبر 2017 14:32

قوم کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پارلیمان کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سابق سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بدین میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ وہ اپوزیشن کا حصہ ہونے کی وجہ سے بائیکاٹ پر تھیں لیکن باہر جاتے ہوئے انہیں بدین سے ٹیلی فون آئے اور وہاں کے لوگوں نے بتایا کہ پینے کے پانی کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کرگیا ہے، اس ایشو کو ایوان میں بھی بار بار اٹھایا گیا‘ صوبائی حکومت وفاقی حکومت پر ذمہ داری عائد کرتی ہے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی ہمارے مسائل پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ جن منصوبوں پر 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے انہیں کیوں مکمل نہیں کرنے دیا جارہا، پارلیمان کا جو حال ہے اس میں مایوسی نظر آتی ہے، قوم کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پارلیمان کو اپنا مؤثر کردار ادا کرناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے تحت جہاں سے گیس نکلتی ہے وہاں کے شہریوں کو گیس کی فراہمی کے علاوہ نوکریوں میں بھی ترجیح دینی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :