سینیٹ کے انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے اور اسمبلیاں بھی اپنی مدت پوری کریں گی

وزیر مملکت سیفران غالب خان کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 14 دسمبر 2017 14:32

سینیٹ کے انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے اور اسمبلیاں بھی اپنی مدت پوری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) وزیر مملکت سیفران غالب خان نے کہا ہے کہ ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ عوام اور ملک کے مفاد میں نہیں‘ پاکستان کی سلامتی مقدم ہے‘ دھرنوں کے ذریعے ملک کو نقصان پہنچایا گیا اس کی مثال 70 سالہ تاریخ میں نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ملک و عوام کے مفاد میں نہیں،, ہمیں سب سے پہلے ملکی مفاد اور سلامتی کو مقدم رکھنا ہوگا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران دھرنوں کا راج رہا‘ دھرنے دے کر ملکی معیشت کو کمزور کیا گیا جس سے ملک کو سخت نقصان پہنچا۔ غالب خان نے کہا کہ ملک کی 70 سالہ تاریخ میں دھرنوں اور ملک کو نقصان پہنچانے کی ایسی مثال کہیں بھی نہیں ملتی، حکومت کے پانچ ماہ رہ گئے ہیں، قبل از وقت انتخابات کی باتیں درست نہیں۔ سینٹ کے انتخابات بھی مقررہ وقت پر ہوں گے اور اسمبلیاں بھی اپنی مدت پوری کریں گی۔

متعلقہ عنوان :