2018ء کے عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی

جمعرات 14 دسمبر 2017 14:32

2018ء کے عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے‘ عوام نے کس کو کامیاب کرنا ہے اس بات کو عوام پر چھوڑ دیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اپنے مطالبات پارلیمان میں لے کر آنے چاہئیں، سپیکر نے نشاندہی کی ہے کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے بل سینٹ میں رکا ہوا ہے اس کو منظور کرانے کی ضرورت ہے تاکہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔