Live Updates

فوزیہ قصوری تحریک انصاف کا قیمتی سرمایہ ہیں‘

وہ اپنی تمام تر توجہ پارٹی کے اندر احتساب کے عمل میں اپنی غلطیوں،کوتاہیوں کی نشاندہی پر مرکوز رکھیں ‘تحریک انصاف ویسٹ مڈ لینڈکی سیکرٹری اطلاعات زینب خان کا بیان

جمعرات 14 دسمبر 2017 14:27

مڈلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) تحریک انصاف ویسٹ مڈ لینڈکی سیکرٹری اطلاعات زینب خان نے کہا ہے کہ فوزیہ قصوری تحریک انصاف کا قیمتی سرمایہ ہیںاور انہیں پاکستان آمد پر تحریک انصاف کے کارکنان خوش آمدید کہتے ہیں۔فوزیہ قصوری اپنی تمام تر توجہ پارٹی کے اندر احتساب کے عمل میں اپنی غلطیوں،کوتاہیوں کی نشاندہی پر مرکوز رکھیں تاکہ جلد غلطیوں اور کوتاہیوں کا سد باب کر کے جماعت کو مذید فعال بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے بیان میں کیا۔زینب خان نے کہا کہ فوزیہ قصوری تحریک انصاف میں مدر آف پی ٹی آئی کا درجہ رکھتی ہیں۔موجودہ حالات میں ان کا ملک میںموجود ہونا بہت ضروری ہے۔تحریک انصاف ویسٹ مڈلینڈ فوزیہ قصوری کے پارٹی کے اندر احتساب کے عمل میں غلطیوں اور کوتاہیوں کی نشاندہی پر ان کی مکمل حمایت کرتی ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوںنے کہا کہ پارٹی کو مذید فعال کرنے کے لئے پارٹی کے اندر احتساب بہت ضروری ہے اور فوزیہ قصوری کے اقدامات کسی کے خلاف نہیں بلکہ تحریک انصاف کی بہتری اور مضبوطی کے لئے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات