کراچی ‘موٹر سائیکل سوار کا سیٹ بیلٹ نا باندھنے پر چالان‘ اعلی افسر ان نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ‘ اہلکارمعطل

جمعرات 14 دسمبر 2017 14:27

کراچی ‘موٹر سائیکل سوار کا سیٹ بیلٹ نا باندھنے پر چالان‘ اعلی افسر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) کراچی کے علاقے صدر میں ٹریفک پولیس آفسر نے موٹر سائیکل سوار کا سیٹ بیلٹ نا باندھنے پر انوکھا چالان کر دیا، اعلی افسرنے اہلکار کو فوری طور پر معطل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس افسر نے شہری کو موٹر سائیکل پر سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کا چالان تھما دیا ۔ اعلی افسرنے واقع کا نوٹس لیتے ہو ئے ٹریفک پولیس اہلکار کو فوری طور پر معطل کر دیا اور ساتھ اسے بھی پانچ سو بیس روپے کا جرمانہ ادا کرنا پڑا ۔یار رہے کچھ روز قبل پشاور کے علاقے میں ایک سائیکل سوار کا بھی چالان کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :