قومی اسمبلی نے انضمامی ریاستوں کے حکمران خصوصی سہولیات و مراعات کا خاتمہ (ترمیمی) بل 2017ء کی منظوری دیدی

جمعرات 14 دسمبر 2017 14:22

قومی اسمبلی نے انضمامی ریاستوں کے حکمران خصوصی سہولیات و مراعات کا ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) انضمامی ریاستوں کے حکمران خصوصی سہولیات و مراعات کا خاتمہ (ترمیمی) بل 2017ء کی قومی اسمبلی نے منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے تحریک پیش کی اس بل کو قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے۔ ایوان سے اس کی منظوری کے بعد ایوان سے شق وار منظوری لی گئی۔ اپوزیشن اراکین کی غیر حاضری پر ان کی ترامیم مسترد کردی گئی۔ بعد ازاں عبدالقادر بلوچ نے بل منظوری کے لئے پیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :