صومالیہ میں پولیس ٹریننگ اکیڈمی میں پریڈ کے دوران خودکش دھماکا،

17 اہلکار ہلاک،20زخمی ،الشباب نے ذمہ داری قبول کرلی خودکش بمبار نے پولیس یونیفارم پہنا ہوا تھا جس نے جنرل کھائی پولیس اکیڈمی میں پولیس پریڈ کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا،پولیس ترجمان

جمعرات 14 دسمبر 2017 14:16

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خودکش دھماکے سی17 پولیس اہلکار ہلاک اور20زخمی ہوگئے ، شدت پسند تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خودکش دھماکے سی17پولیس اہلکار ہلاک اور20زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

موغا دیشو پولیس ترجمان کے مطابق خودکش بمبار نے پولیس یونیفارم پہنا ہوا تھا اور پولیس ٹریننگ اکیڈمی میں پریڈ کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

پولیس ترجمان نے بتایاہے کہ زخمیوں اور ہلاک افراد کو اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔پولیس ترجمان میجرمحمد حسین نے بتایا خودکش بمبار نے جنرل کھائی پولیس اکیڈمی میں پولیس پریڈ کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔امین ایمبولینس کے ڈائریکٹر نے غیرملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا ابتک17پولیس اہلکار کے لاشیں اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔دوسری جانب شدت پسند تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :