متحدہ عرب امارات میں سیاح نے مال میں 13 سالہ لڑکے کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 14 دسمبر 2017 13:43

متحدہ عرب امارات میں سیاح نے مال میں 13 سالہ لڑکے کو جنسی طور پر ہراساں ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14دسمبر۔2017ء) ایک سیاح، جس نے مبینہ طور پر ایک شاپنگ سینٹر میں ایک 13 سالہ لڑکے کو جنسی طور پر ہراساں کیا جسکی وجہ اس پرمقدمہ چلایا گیا ہے. پہلی سنوائی میں عدالت کو بتایا گیا کہ 45 سالہ عمانی سیاح11 ستمبر کو ایک مال میں لوگوں کی تعداد میں اضافہ دیکھ کر لڑکے کے پاس آ کر کھڑا ہو گیااور اس نے انہیں ایک غیر مناسب انداز میں ایک سے زیادہ دفعہ لڑکے کو چھوا۔

ایک سیکورٹی گارڈ نے خوش قسمتی سے عمانی کو دیکھا جس نے لڑکے کی ماں کو خبر دی. سیاح جس پر جنسی ہراسگی کا چارج لگایا گیا ہے کا کہنا تھا کہ اسے یہ کام کرنے پر شیطان نے اکسایا تھا۔ اس واقعے کے بارے میں شکایت "بر دبئی پولیس اسٹیشن" میں درج کی گئی تھی. 34 سالہ سوڈانی سیکیورٹی گارڈ نے عدالت کو بتایا کہ شام 6 بج کے 30 منٹ پر وہ شاپنگ مال میں اپنی ڈیوٹی پر تھا اس نے اس عمانی کو بار بار مال میں ادھر ادھر بغیر کسی وجہ کے چکر لگاتے ہوئے دیکھا اور جیسے سات بجے مال میں شو شروع ہوا تو یہ عمانی سعودی لڑکے کے پاس آ گیا اور اسے غیر مناسب انداز میں ہاتھ لگانے لگا ۔

(جاری ہے)

سعودی لڑکے نے اپنی ماں اور بھائی کو اس شخص کی جانب متوجہ کرنے کے لیے اشارہ بھی کیا لیکن اندھیرے کی وجہ سے وہ متوجہ نہیں ہو پائے ۔ گارڈ نے مزید بتایا کہ وہ لڑکے کی ماں کے پاس گیا اور اسے بتایا کہ اسکا بیٹا اسے اشارے کر رہا ہے اور اسے کچھ بتانے کی کوشش کر رہا ہے۔ جس پر لڑکی کی ماں متوجہ ہوئی اور ملزم پر چلاتے ہوئے اسے پولیس اسٹیشن لے گئی ۔

ملزم پورا راستہ لڑکے کی ماں سے معافی مانگتا رہا اور کہتا رہا کہ اسنے یہ جان بوجھ کر نہیں کیا تھا شیطان نے اسے اکسانے کی کوشش کی تھی۔ پولیس آفیسر نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسے لڑکے کا بیان لیتے ہوئے اس کی بات سن کر ہی شرم آ رہی تھی کیسے اس عمانی نے لڑکے کو ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی ۔ کیس کی اگلی سنوائی 17 دسمبر کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :