رولز اور پارلیمانی روایات کی پاسداری کریں، ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی پی ٹی آئی کے رکن علی محمد خان کو ہدایت

جمعرات 14 دسمبر 2017 14:11

رولز اور پارلیمانی روایات کی پاسداری کریں، ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے تحریک انصاف کے رکن علی محمد خان کی جانب سے مائیک کے بغیر شور شرابے پر انہیں تاکید کی ہے کہ وہ رولز اور پارلیمانی روایات کی پاسداری کریں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں آفتاب خان شیرپائو بات کر رہے تھے کہ اس دوران تحریک انصاف کے رکن علی محمد خان نے کھڑے ہوکر زور زور سے چلانا شروع کردیا۔ جس پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ اس ایوان کے رولز اور اقدار کا خیال رکھا جائے۔