حکومت فاٹا اصلاحات کے معاملے کو التواء کا شکار نہ ہونے دے‘ آفتاب احمد خان شیرپائو

جمعرات 14 دسمبر 2017 14:11

حکومت فاٹا اصلاحات کے معاملے کو التواء کا شکار نہ ہونے دے‘ آفتاب احمد ..
اسلام آباد ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپائو نے حکومت سے استدعا کی ہے کہ وہ فاٹا اصلاحات کے معاملے کو التواء کا شکار نہ ہونے دے‘ بہت مدت کے بعد اس معاملے کا کوئی حل نظر آرہا ہے‘ اس میں تاخیر نہ کی جائے‘ ہم حکومت سے اس معاملے پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر آفتاب شیر پائو نے کہا کہ اس ایوان میں ہر رکن کو اپنا مؤقف پیش کرنے کی آزادی ہے۔

(جاری ہے)

آفتاب شیر پائو نے کہا کہ یہ اعتراضات اٹھائے جارہے ہیں یہ سارے کمیٹی اور ایوان میں زیر بحث لائے جاچکے ہیں۔ کمیٹی کی رپورٹ پر ہم خود حیران تھے اور خوش ہوئے۔ یہ ہائوس سپریم ہے‘ یہ بل حکومت کی جانب سے لایا گیا‘ حکومت کا یہ کارنامہ ہوگا کہ اس بل کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخوا کا حصہ بنایا جائے۔ حکومت بتائے کہ وہ کرنا کیا چاہتی ہے۔ اس پر بات چیت ہو سکتی ہے‘ ہم فاٹا کے مسائل کا حل چاہتے ہیں ہم اس موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہتے۔ حکومت سے استدعا ہے کہ وہ اس کا فیصلہ کرے۔ ایوان سے اکثریتی فیصلے کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ فاٹا کی اکثریت انضمام کے حق میں ہے۔

متعلقہ عنوان :