فاٹا کے 95 فیصد لوگ انضمام کے حق میں ہیں‘

فاٹا کو قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں، قائد حزب اختلاف سیّد خورشید احمد شاہ کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض

جمعرات 14 دسمبر 2017 14:11

فاٹا کے 95 فیصد لوگ انضمام کے حق میں ہیں‘
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیّد خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ فاٹا کے 95 فیصد لوگ انضمام کے حق میں ہیں‘ فاٹا کے لوگوں کو جب تک حق نہیں ملتا ہم اس ایوان میں نہیں بیٹھیں گے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر قائد حزب اختلاف سیّد خورشید احمد شاہ نے کہا کہ 70 سال سے فاٹا پاکستان کا حصہ ہے، ایف سی آر ایک جاہلانہ قانون ہے۔

ان کے حقوق پاکستان میں رہتے ہوئے ہی نہیں ملتے۔

(جاری ہے)

حکومت غفلت کا مظاہرہ نہ کرتی تو یہ مسئلہ حل ہوچکا ہوتا۔ قائمہ کمیٹی سے آنے والا بل حکومت نے ایجنڈے پر لاکر واپس لے لیا، یہ پارلیمنٹ پاکستان کی ہے، عوام کا مینڈیٹ لے کر آئی ہے ہم کسی گورے کے تابع نہیں ہیں‘ ہم فاٹا کو قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں۔ ہم ان کے حوالے سے انگریز‘ انڈین یا افغان تھیوری ماننے پر تیار نہیں ہیں، ہم پارلیمنٹ کو ربڑ سٹیمپ نہیں بننے دیں گے۔ فاٹا کے 95 فیصد لوگ اس بات پر متفق ہیں کہ ہم نے صوبے میں ضم ہونا ہے۔ فاٹا کے لوگوں کو جب تک حق نہیں دیا جاتا ہم اس ایوان میں نہیں بیٹھیں گے۔