فاٹا کے مسائل کے حل کیلئے سپریم کونسل بنائی جائے‘ محمود خان اچکزئی

جمعرات 14 دسمبر 2017 14:11

فاٹا کے مسائل کے حل کیلئے سپریم کونسل بنائی جائے‘ محمود خان اچکزئی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ فاٹا کے مسائل کے حل کیلئے ایک سپریم کونسل بنائی جائے‘ صدر اگر چاہیں تو ایف سی آر کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ میرے بارے میں کہا جارہا ہے کہ میں فاٹا انضمام کی مخالفت کر رہا ہوں، یہ میرا حق ہے، دو روز قبل آرمی چیف سے بہت بڑا وفد ملا اس نے کہا کہ ہماری مرضی کے بغیر اس کا کوئی فیصلہ کرنے سے گریز کیا جائے، قبائلی عوام کی مرضی سے فیصلہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا پارلیمنٹ کی ڈومین نہیں ہے، صدر اگر آج اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ایف سی آر کے خاتمہ کا اعلان کریں تو ختم ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک سپریم کونسل بنائی جائے اور اس سے کہا جائے کہ جمہوری اور قابل قبول سسٹم بنا کردیں۔ فاٹا کا اگر اپنا گورنر ہوتا تو بہتر تھا۔

متعلقہ عنوان :