2016 ء میں دنیا بھر خاص طور سے ایشیا میں ریکارڈ گرمی موسمیاتی تبدیلیوں اور عالمی حدت کا نتیجہ تھا، امریکی ماہرین موسمیات

جمعرات 14 دسمبر 2017 14:01

2016 ء میں دنیا بھر خاص طور سے ایشیا میں ریکارڈ گرمی موسمیاتی تبدیلیوں ..
میامی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) امریکی ماہرین موسمیات نے دعویٰ کیا ہے کہ 2016 ء میں دنیا بھر خاص طور سے ایشیا میں ریکارڈ گرمی اور الاسکا کے ساحل کے ساتھ سمندری پانی کے درجہ حرارت میں اضافہ خالصتاً موسمیاتی تبدیلیوں اور عالمی حدت کا نتیجہ تھا۔

(جاری ہے)

’’2016 ء کے شدید موسمی حالات کا موسمیاتی پس منظر‘‘ کے نام سے جاری رپورٹ کے مطابق عالمی حدت میں اضافہ اور موسمیاتی تبدییلیاں بڑی حد تک انسانی سرگرمیوں کا نتیجہ ہیں جن میں معدنی ایندھن کا استعمال خاص طور سے قابل ذکر ہے۔

اس رپورٹ کی تیاری میں 18ممالک کے 127سائنسدانوں نے حصہ لیا اور دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجہ میں پیش آنے والے تقریباً ایک درجن شدید موسمی حالات کا تفصیل اور ٹھوس شواہد کے ساتھ اندراج کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :