میٹروبس کے بعد اورنج ٹرین کی تکمیل سے لاکھوں افراد روزانہ استفادہ حاصل کرینگے ‘شاہد رفیق اعوان

حکومتی اقدامات سے پاکستان بہت جلد دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو گا‘رہنماء مسلم لیگ (ن)

جمعرات 14 دسمبر 2017 14:01

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) میٹروبس کے بعد اورنج ٹرین کی تکمیل سے لاکھوں افراد روزانہ استفادہ حاصل کرینگے مخالفین کی تمام تر کوششوںکے باوجود تعمیر و ترقی کا سلسلہ جاری ہے ، سی پیک،میٹروبس،اورنج ٹرین،سٹرکوں کے جال،ماڈل قبرستانوں کی تعمیر،صاف دیہات پروگرام عوا می فلاح و بہبود کے بے شمار منصوبے لیگی حکومت کے عظیم شاہکار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ(ن) یوکے شاہد رفیق اعوان نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام دوست منصوبے متعارف کروا کر نئی تاریخ رقم کی ہے، سی پیک ،میٹروبس،اورنج ٹرین،سٹرکوں کے جال،ماڈل قبرستانوں کی تعمیر،صاف دیہات پروگرام ،تعلیم ،صحت عوا می فلاح وبہبود کے بے شمار منصوبے لیگی حکومت کے عظیم شاہکار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان ہماری آن اور شان ہے اسے ہم سب نے مل کر توانا اور خوشحال بنانا ہے ‘ نفاق اور انتشار سے ملک اور قومی وحدت کو سنگین نقصان پہنچ رہا ہے وقت کا تقاضا ہے کہ اتحاد اتفاق کی پوری قوت سے آگے بڑھیں اور پاکستان کی تیز رفتار ترقی میں حکومت کا ہاتھ بٹائی۔انہوں نے کہاکہ حکومتی اقدامات سے پاکستان بہت جلد دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو گا کارکردگی کی بدولت مخالفین کو آئندہ الیکشن میں شکست ہوگی۔

متعلقہ عنوان :