Live Updates

آصف زرداری کے حواریوں اور بانی ایم کیو ایم کی باقیات سے نجات کا وقت آن پہنچا ہے ،ْ عمران خان

سندھ اور کراچی میں عوامی مینڈیٹ پر نقب زنی کے منصوبے ناکام بنانا ہوں گے ،ْچیئر مین پی ٹی آئی کی گفتگو

جمعرات 14 دسمبر 2017 13:58

آصف زرداری کے حواریوں اور بانی ایم کیو ایم کی باقیات سے نجات کا وقت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے حواریوں اور بانی ایم کیو ایم کی باقیات سے نجات کا وقت آن پہنچا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے ملاقات کی جس میں چیئرمین تحریک انصاف کو کراچی کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے ممکنہ چیلنجز سے آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ کراچی سندھ میں تبدیلی کا پیش خیمہ اور مرکز ہے، تحریک انصاف سندھ میں بھی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے جبکہ سندھ اور کراچی میں عوامی مینڈیٹ پر نقب زنی کے منصوبے ناکام بنانا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے حواریوں اور بانی ایم کیو ایم کی باقیات سے نجات کا وقت آن پہنچا ہے، ہم سیاسی اور حکومتی آلائشوں سے سندھ کو پاک کرنے کے لیے جامع حکمت عملی دیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات