صبا قمر زخمی پائوں کے ساتھ دبئی پہنچ گئیں‘ ایوارڈ شو میں شرکت کرینگی

جمعرات 14 دسمبر 2017 13:56

صبا قمر زخمی پائوں کے ساتھ دبئی پہنچ گئیں‘ ایوارڈ شو میں شرکت کرینگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) برائیڈل کیٹیور ویک میں ریمپ پر گر کر زخمی ہونے والی اداکارہ صبا قمر دبئی پہنچ گئیں، جہاں وہ ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کریں گی۔اس شو میں ان کے علاوہ ماہرہ خان، ماورا حسین اور بہت سے دیگر پاکستانی فنکاروں کو مدعو کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صبا قمر برائیڈل کٹیور ویک کے تیسرے روز ریمپ پر واک کے دوران گر کر زخمی ہوگئی تھیں۔ جس کے بعد جب انہوں نے مقامی ہسپتال میں چیک اپ کرایا تو ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کے پیر میں شدید موچ آئی ہے۔ جس پر انہیں طبی امداد دی گئی۔صبا قمر نے ہسپتال کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جبکہ دبئی روانگی سے قبل بھی انہوں نے ایئر پورٹ پر اپنے زخمی پیر کی تصویر پوسٹ کی۔

متعلقہ عنوان :