میں نے وقت کے ساتھ خود کو بدلا ہے‘

شوبز سے الگ نہیں کچھ مصروفیات کی وجہ سے دورہوں‘شمع رانا

جمعرات 14 دسمبر 2017 13:47

میں نے وقت کے ساتھ خود کو بدلا ہے‘
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) اسٹیج اداکارہ شمع رانا نے کہا ہے کہ میں نے وقت کے ساتھ خود کو بدلا ہے‘شوبز سے الگ نہیں کچھ مصروفیات کی وجہ سے دورہوں ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے شمع رانا نے کہا کہ شوبز کا شعبہ کوئی عام شعبہ نہیں یہاں بھی انسان کو کامیاب ہونے کیلئے بہت زیادہ محنت کر نا پڑتی ہے اور خود کو سازشی لوگوں سے بچانا بھی بہت بڑی کامیابی ہوتی ہے اس لئے میں نے بھی وقت کے ساتھ ساتھ خود کوبد لا ہے اور اب کوئی بھی کام کر نے سے پہلے سو بار سوچتی ہوں ۔