لاہور ہائیکورٹ کا میرٹ پر پورا اترنے والی 40خواتین کو محکمہ تعلیم میں ایجوکیٹر بھرتی کر نے کا حکم

جمعرات 14 دسمبر 2017 13:47

لاہور ہائیکورٹ کا میرٹ پر پورا اترنے والی 40خواتین کو محکمہ تعلیم میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے میرٹ پر پورا اترنے والی 40خواتین کو محکمہ تعلیم میں ایجوکیٹر بھرتی کر نے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو لاہورہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محکمہ تعلیم پنجاب میں ایجوکیٹرز کی غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف کیس میں نیلم شہزادی سمیت 40 امیدواروں کی درخواستوں پر سماعت کی ۔درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ تعلیم نے اسکیل 9 میں ایجوکیٹرز بھرتی کرنے کا اشتہار دیا ،40خواتین نے این ٹی ایس اور دیگر امتحانات پاس کرلیے ، اس کے باوجود انہیں بھرتی نہیں کیا گیا۔عدالت نے درخواست گزاروں کو بھرتی کرنے کا حکم دے دیا۔