Live Updates

عمران خان اور مصطفی کمال کا دوبارہ ٹیلی فونک رابطہ

جمعرات 14 دسمبر 2017 13:47

عمران خان اور مصطفی کمال کا دوبارہ ٹیلی فونک رابطہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال کے درمیان دوبارہ ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ اس دوران دونوں رہنماوں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل مل کر کام کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق مصطفی کمال اور عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں فاٹا کے پاکستان میں انضمام ،قبل از وقت الیکشن ،انتخابی اتحاد سمیت مختلف موضوع پر بات چیت ہوئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ جلد ہی عمران خان اور مصطفی کمال کی ملاقات کا بھی امکان ہے اور اس سلسلے میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کو ٹاسک دیا جا چکا ہے۔ جبکہ دونوں جماعتوں کے درمیان ایک نئے سیاسی اتحاد کی تشکیل پر بھی اتفاق طے پایا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات