نیب کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی،

نواز شریف اپنے اہل خانہ کے ساتھ لندن آجا سکتا ہے مگرہمارے لئے صرف جیل ہے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 14 دسمبر 2017 13:37

نیب کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نیب ایک سوالیہ نشان بن چکا ہے، نواز شریف اپنے اہل خانہ کے ساتھ لندن میں جب چاہے آجا سکتا ہے مگرہمارے لئے صرف جیل ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کراچی کی نیب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ملک میں نیب کا دوہرامعیار اور قانون ہے سب دیکھ رہے ہیں ، کسی سے چھپا نہیں ہے، نیب نے نواز شریف اور اہل خانہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا جس پر عمل نہیں ہوا، وہ آسانی کے ساتھ لندن آجارہے ہیں ۔شرجیل میمن نے تحریک انصاف کے کراچی میں ہونے والے جلسے پر کہا کہ ہر پارٹی کا حق ہے کہ وہ اپنی مہم چلائے رزلٹ دینا عوام کا کام ہے۔