پاکستان جیسے ملک کیساتھ کام کرنا پرلطف نہیں، امریکی وزیرخارجہ

امریکا کو شمالی کوریا اور دوسرے بڑے تنازعات کے حل میں واضح کامیابیاں حاصل نہیں ہو سکیں ،خطاب

جمعرات 14 دسمبر 2017 13:18

پاکستان جیسے ملک کیساتھ کام کرنا پرلطف نہیں، امریکی وزیرخارجہ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے سفرتکاری کو کٹھن اور صبر طلب کام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جیسے ملک کے ساتھ کام کرنا پٴْرلطف نہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے حکام کے ساتھ ٹاون ہال میٹینگ کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا ریکس ٹلرسن امریکی محکمہ خارجہ کی ذمہ داریاں نبھانے سے خوش ہیں، تو ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ خوش رہنا سیکھ رہا ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ اس وقت امریکا کو درپیش سب سے بڑا چیلنج شمالی کوریا تنازع سے نمٹنا ہے، لیکن پاکستان اور شمالی کوریا جیسے ممالک کے ساتھ کام کرنا پر لطف نہیں ہے۔امریکی خارجہ پالیسی کی کامیابیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ امریکا کو شمالی کوریا اور دوسرے بڑے تنازعات کے حل میں واضح کامیابیاں حاصل نہیں ہو سکیں لیکن سفارت کاری اتنا آسان کام نہیں، بین الاقوامی معاملات کی پیچدیگی اسے مزید مشکل کام بنا دیتی ہے۔

(جاری ہے)

ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ ان کا کام محکمہ خارجہ کی کارکردگی کو مؤثر بنانا ہے جس کے لیے وہ کوشاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے خوش رہنا سیکھ رہے ہیں۔یاد رہے کہ ریکس ٹلرسن نے اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے پاکستان کی سول اور عسکری قیادت سے مشترکہ ملاقات کی تھی۔ریکس ٹلرسن کا پاکستانی حکام سے ملاقات میں کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن اور مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے ہمارے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :