ایک سال کوما میں رہنے کے بعد بالی وڈ کے اداکار اور فلم میکر نیرج وہڑا انتقال کر گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 دسمبر 2017 13:05

ایک سال کوما میں رہنے کے بعد بالی وڈ کے اداکار اور فلم میکر نیرج وہڑا ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 دسمبر 2017ء) : ایک سال کوما میں رہنے کے بعد بالی وڈ کے معروف رائٹر، اداکار اور فلم میکر نیرج وہڑا انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق نیرج کو ''رنگیلا'' لکھنے اور ''پھر ہیرا پھیری'' کی ڈائریکشن کرنے پر مزید شہرت حاصل ہوئی۔

(جاری ہے)

نیرج کے چھوٹے بھائی نے بتایا کہ نیرج کا انتقال اندھیری اسپتال میں ہوا ، نیرج کی عمر 54 سال تھی۔ اُتنک نے بتایا کہ نیرج کی میت کو 3 بجے شمشان گھاٹ لے جایا جائے گا۔ نیرج کو مزاحیہ اداکاری اور ڈائریکشن کے لیے زیادہ جانا جاتا تھا۔ انہوں نے چوری چوری چپکے چپکے، بادشاہ،آوارہ پاگل دیوانہ،دیوانے ہوئے پاگل،اجنبی ، ہیرا پھیری اور پھر ہیرا ہھیری جیسی معروف فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

متعلقہ عنوان :