موغادیشو میں خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک

جمعرات 14 دسمبر 2017 13:11

موغادیشو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

مقامی کے حکام کے مطابق پولیس کی وردی میں ملبوس حملہ آور نے ایک پولیس ٹریننگ اکیڈمی میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور10 ا زخمی ہوئے۔ ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی تاہم قبل ازیں اس طرح کی کارروائیاں شدت پسند گروپ الشباب کی طرف سے کی جاتی رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :