حکومت اور اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی ،ْ

منتخب حکومت کسی بھی صورت غیر مستحکم نہیں ہوگی ،ْ خواجہ آصف پاکستان میں حالات مستحکم ہیں ،ْ ملک میں جمہوریت کے غیر مستحکم ہونے کا تاثر غلط ہے ،ْ وزیر خارجہ اپوزیشن کا الائنس بنانا اور مخالفت کرنا ان کا حق ہے ،ْ ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں ،ْمیڈیاسے بات چیت

جمعرات 14 دسمبر 2017 13:07

حکومت اور اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی ،ْ
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے زور دیا ہے کہ حکومت اور اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی اور منتخب حکومت کسی بھی صورت غیر مستحکم نہیں ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ نے ملک میں جمہوریت کے غیرمستحکم ہونے کے تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حالات مستحکم ہیں ،ْانہوںنے کہا کہ پارلیمنٹ کا اپنا دباؤ ہے لیکن حکومت اور اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کے حالات بہتر ہیں ،ْ حکومت 70 فیصد ایجنڈا حاصل کرچکی ہے اور جلد ہی تمام مسائل پر قابو پالیں گے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ اپوزیشن کا الائنس بنانا اور مخالفت کرنا ان کا حق ہے ،ْ ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ وہ یہاں آفیشل میٹنگ کیلئے آئے ہیں ،ْجہاں سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی بھی تصدیق کی تاہم انہوںنے کہاکہ کسی بہت اہم اور بڑی میٹنگ کی بات غلط ہے۔

گزشتہ رات اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ شاید اسمبلیاں اپنی مدت پوری نہ کریں۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اللہ کرے اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں لیکن لگتا نہیں کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی ۔لگتا ہے کچھ ہونے والا ہے جو ملک کے مفاد میں نہیں۔

متعلقہ عنوان :