الیکشن کمیشن نے تاحال اثاثہ جات کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی فہرست جاری کردی، پنجاب اسمبلی کے 5 ، سندھ اسمبلی کے 12 اراکین شامل

جمعرات 14 دسمبر 2017 12:55

الیکشن کمیشن نے تاحال اثاثہ جات کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) الیکشن کمیشن نے تاحال اثاثہ جات کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی فہرست جاری کردی ہے جس میں پنجاب اسمبلی کے 5 اور سندھ اسمبلی کے 12 اراکین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اراکین مسعود شفقت‘ ملک سجاد حسین جوئیہ‘ سردار محمد جمال خان لغاری‘ عبدالمجید خان نیازی اور سمیرا سمیع نے تاحال مالی سال 2016-17ء کے اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع نہیں کرائے۔

اسی طرح سندھ اسمبلی سے علی نواز خان مہر‘ حاجی عبدالرئوف خان کھوسہ‘ بشیر احمد ہالے پوتہ‘ محمد اسماعیل راھو‘ مخدوم خلیل الزماں‘ مس ثانیہ‘ محمد دلاور‘ محمد کامران‘ رخسانہ پروین‘ بلقیس مختار‘ ارم عزیم فاروقی اور مکیش کمار چاولہ شامل ہیں۔