چوہدری غلام حسین نے شریف خاندان کی لندن میں ہونے والی میٹنگ سے متعلق انکشاف کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 دسمبر 2017 12:32

چوہدری غلام حسین نے شریف خاندان کی لندن میں ہونے والی میٹنگ سے متعلق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 دسمبر 2017ء): نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا ترکی وزیر اعلیٰ پنجاب کو ساتھ لے جانے کا کوئی جواز نہیں ہے، اگرجانا ہی تھا تو ان کا کوئی نمائندہ وفد جاتا ۔اس کا ایک ہی مطلب ہے کہ یا تو دال میں کچھ کالا ہے یا پھر نواز شریف کو شاہد خاقان عباسی پر اعتبار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک نیا گھناﺅنا منصوبہ لندن میں بنایا جائے گا۔ جس میں فوج اور عدلیہ کے خلاف نئے احکامات نئی سازشوں کے تحت بین الاقوامی ایجنسیوں کو ساتھ ملا کر پاکستان اور اس کے ریاستی اداروں کے خلاف منصوبہ بندی کی جائے گی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ وہ وزیر اعظم ہاؤس میں داخل نہیں ہوں گے لیکن جب فیض آباد میں تحریک لبیک کا دھرنا تھا تب پی ایم ہاﺅس پہنچ گئے اور کہا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے۔

(جاری ہے)

چوہدری غلام حسین نے بتایاکہ یہ سب مل کر لندن میں منصوبہ بنا رہے ہیں اور پیسے آپس میں بانٹ رہے ہیں ، لندن میں ہی فیصلہ ہو گا کہ نواز شریف کو پاکستان آنا چاہئیے یا لندن جانا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال کہہ رہے ہیں کہ اسحاق ڈار کو میڈل دینا چاہئیے، یہ نواز شریف کے سامنے اپنے نمبر بنا رہے ہیں۔ ان کو کوئی بتائے کہ آپ کے نوا ز شریف کی نظر میں نمبر بنانے سے اس سے ملک کابیڑہ غرق ہو جائے گا۔ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں: