صحت کامسئلہ پوری دنیامیں بہت زیادہ اہمیت اختیارکرتاجارہاہے،ڈاکٹرمحمدجاوید

جمعرات 14 دسمبر 2017 12:47

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء)غزالی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپشاورمیں فیکلٹی آف پیرامیڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسزکے تعاون سے یونیورسل ہیلتھ کیورج ڈے منایاگیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایک آگاہی ورکشاپ کااہتمام کیاگیا،ورکشاپ سے سیکرٹری فیکلٹی آف پیرامیڈیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز خیبرپختونخوا ڈاکٹرمحمدجاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحت کامسئلہ پوری دنیامیں بہت زیادہ اہمیت اختیارکرتاجارہاہے، دنیاکی زیادہ حکومتوں کی توجہ عوامی صحت پرمرکوزہورہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں صحت کے مسائل بہت زیادہ ہیں ان ممالک میں صحت کی عمومی سہولتیں غریب عوام کی دسترس سے باہرہیں کیونکہ اکثربڑی بیماریوں کے علاج کیلئے ان کے پاس پیسہ نہیں ہوتااوراس وجہ سے وہ سسک سسک کرمرجاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پبلک پرائیویٹ سیکٹرمل کراس مسئلے سے نمٹنے کیلئے منصوبہ بندی کریں۔