پشاورانجینئرنگ یونیورسٹی کانووکیشن 18دسمبرکومنعقد ہوگا

جمعرات 14 دسمبر 2017 12:47

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاورکانووکیشن 18دسمبرکوپشاوریونیورسٹی کے کانووکیشن ہال میں منعقدہوگاجبکہ ریہرسل 17دسمبر کوصبح 9بجے ہوگی۔امیدوارکانووکیشن کیلئے مین کیمپس پشاورمیں اپنے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے تین دن پہلے حاصل کریں۔

(جاری ہے)

ریہرسل میں شرکت لازمی ہے جوامیدوارریہرسل میں حصہ نہیں لیں گے ان کوکانووکیشن میں آنے کی جازت نہیں ہوگی،امیدواروں کوہدایت کی جاتی ہے کہ جگہ نہ ہونے کی وجہ سے صرف پی ایچ ڈی،ایم ایس سی اورگولڈمیڈلسٹ امیدواروں کووالدین ساتھ لانے کی اجازت ہوگی جبکہ بی ایس سی امیدواروں کے والدین تشریف لانے کی زحمت نہ کریں۔

تمام امیدوارکانووکیشن کیلئے صبح 9بجے تشریف لائیں تاخیرسے پہنچے پرامیدواروں کوہال کے اندرنہیں دیاجائیگا۔سکیورٹی خدشات کی بناء پرکانووکیشن ہال کے اندرموبائل فون،کیمرہ اوردیگرالیکٹرانکس آلات کالاناسختی سے منع ہے ۔