جسٹس یاور علی کی سانحہ ماڈل ٹاؤن پر سماعت سننے سے معذرت

جمعرات 14 دسمبر 2017 12:26

جسٹس یاور علی کی سانحہ ماڈل ٹاؤن پر سماعت سننے سے معذرت
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔14دسمبر2017ء) : لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس یاور علی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر سماعت سننے سے معذرت سے کر لی ۔تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل واقعے پر تین رکنی بینچ تشکیل دیا گیا تھاجو کہ جسٹس یاور علی کی معذرت پر ٹوٹ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ 3رکنی بینچ جسٹس یاور علی کی سربراہی میں6ماہ سے کیس کی سماعت کر رہا تھا جبکہ ان 6ماہ کے دوران 8مرتبہ سماعت بغیر کارروائی ملتوئی ہوئی ۔بینچ کے دیگر ممبران میں جسٹس عبدالسمیع خان اور جسٹس عالیہ نیلم شامل تھیں ۔لیکن ابھی مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں کہ جسٹس یاور علی نے سماعت سننے سے معذرت کیوں کی ہے ۔ 

متعلقہ عنوان :