لاہور کی شاہراؤں پر کمرشل سرگرمیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جمعرات 14 دسمبر 2017 12:14

لاہور کی شاہراؤں پر کمرشل سرگرمیاں ختم کرنے کا فیصلہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔14دسمبر2017ء) :لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے لاہور کی مصروف ترین 18 اہم شاہروں پر ہونے والی کمرشل سرگرمیاں کرنے والے مالکان کو30جون تک ختم کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق 30جون تک اہم شاہروں کو عمارتوں کو اصلی حالت میں واپس لایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی جی ایل ڈی اے زائد اختر زمان نے میڈیا ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ خالصتا عوامی مفاد میں کیا گیا ہے تاکہ ان سڑکوں پر تجاوزات اور ٹریفک سمیت دیگر مسائل حل ہو سکیں گے اور کاروباری سرگرمیاں منظور شدہ کمرشل زونز میں منتقل کی جا سکیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ کہ اس ضمن میں ایل ڈی اے 30جون کے بلا تفریق کارروائی کرئے گا ۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی جا سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :