یمن میں تخریبی کردار، ایران پر امریکا کی آئندہ پابندیوں پر غور

امریکی وزارت خزانہ پابندیوں کے از سر نو جائزے کے طریقہ کار سے متعلق رپورٹ سینٹ میں پیش کرے گی

جمعرات 14 دسمبر 2017 12:40

یمن میں تخریبی کردار، ایران پر امریکا کی آئندہ پابندیوں پر غور
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2017ء) امریکی کانگریس میں ان دنوں ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے لیے ایک قانونی بِل پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس کا سبب یمن میں ایران کے تخریب کار کردار اور اس ملک میں امن و استحکام کو خراب کرنے کے سلسلے میں ایران کی سرگرمیاں ہیں جن میں حوثی ملیشیا کی سپورٹ اور ان کے لیے ہتھیاروں کا بھیجنا شامل ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس قانون کا منصوبہ دو ریپبلکن ارکان کانگریس ایلینا روز اور ٹیڈ بو نے تیار کیا ہے۔ دونوں شخصیات ایوان نمائندگان میں امور خارجہ کی کمیٹی کے سینئر ارکان ہیں۔ٹیڈ بو نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یمن میں جنگ اور شورش میں ملوث ہونے کے سبب ایرانیوں کا احتساب کرنا بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

امریکی وزارت خزانہ امریکی پابندیوں کے از سر نو جائزے کے طریقہ کار سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی جس کا مقصد ایرانی ذمے داران کو بیلسٹک میزائل کی ٹکنالوجی کو بہتر بنانے کے لیے مالی رقوم استعمال کرنے سے روکنا ہے۔

نئی پابندیوں کا سلسلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے جوہری معاہدے پر کاربند ہونے کی تصدیق سے انکار کے چند ہفتوں بعد سامنے آیا ہے۔ کانگریس کو 60 روز کی مہلت دی گئی ہے تا کہ معاہدے کی رٴْو سے اٹھا لی جانے والی پابندیوں کو دوبارہ عائد کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :