لیاری میں گھر سے 40 سالہ شخص کی لاش برآمد

جمعرات 14 دسمبر 2017 12:34

لیاری میں گھر سے 40 سالہ شخص کی لاش برآمد
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) لیاری میں گھر سے 40 سالہ شخص کی 3 دن پرانی لاش برآمد ۔پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں گھر سے 40 سالہ شخص کی لاش ملی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے اطلاع ملنے پر لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کردی،پولیس کے مطابق متوفی کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر ہی وجہ موت واضح ہوگی،پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :