وزیراعلی سندھ کا اچانک کلفٹن کا دورہ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

جمعرات 14 دسمبر 2017 12:34

وزیراعلی سندھ کا اچانک کلفٹن کا دورہ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
� �راچی ۔ 14 دسمبر (اے پی پی( وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا اچانک کلفٹن کا دورہ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اچانک کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے کلفٹن میں اسماعیلی جماعت خانے کی سیکیورٹی اقدامات کا بھی جائز ہ لیا، مراد علی شاہ نے شارع فیصل سمیت مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا بھی معائنہ کیا، وزیر بلدیات جام خان شورو اور وزیر اطلاعات ناصر شاہ بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :