نیوجوڈیشل کمپلیکس ملتان میں توڑپھوڑ کا مقدمہ درج‘

دہشت گردی کی دفعات شامل صدر ہائی کورٹ بار شیر زمان قریشی سمیت 40 وکلا کے نام شامل

جمعرات 14 دسمبر 2017 12:32

نیوجوڈیشل کمپلیکس ملتان میں توڑپھوڑ کا مقدمہ درج‘
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) نیو جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ تھا نہ بہائوالدین زکریا میں درج کرلیا گیا، صدر ہائی کورٹ بار شیر زمان قریشی سمیت 40 وکلا کے نام شامل ہیں،مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں، وکلا نے جوڈیشل کمپلیکس کی منتقلی کے خلاف مظاہرہ کیا تھا ۔

(جاری ہے)

مشتعل وکلا نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت سمیت جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑکی تھی۔

ملتان کے تھانہ بہائوالدین زکریا میں جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کی ایف آئی آر سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل کمپلیکس کی مدعیت میں درج کرلی گئی۔ ایف آئی آر میں صدر ہائی کورٹ بار شیر زمان قریشی سمیت 40نامزد وکلا شامل ہیں، جن کے خلاف سیون اے ٹی اے اور سولہ ایم پی او کے دفعات شامل کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :