ظفر حجازی کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر اعتراض ختم،سماعت کے لیے مقررکردی گئی

جسٹس محسن اختر کیانی 20 دسمبرکو سماعت کریں گے

جمعرات 14 دسمبر 2017 12:32

ظفر حجازی کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر  اعتراض ختم،سماعت کے لیے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹمپرنگ کیس کے ملزم ظفر حجازی کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پرعائد اعتراض ختم کر کے سماعت کے لیے مقررکردی, جسٹس محسن اختر کیانی 20 دسمبرکو سماعت کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چودھری شوگرملزریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر اعتراض ختم کرکے سماعت کے لئے مقررکردی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی 20 دسمبرکو سماعت کریں گے۔اسپیشل جج سینٹرل نے ظفرحجازی کی ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی، فیصلے کے خلاف ظفر حجازی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے، درخواست میں وفاق اور سپیشل جج سنٹرل کو فریق بنایا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :