شمالی کوریا کو مذاکرات کی غیر مشروط پیش کش کے ایک روز بعد ہی امریکا پیچھے ہٹ گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 14 دسمبر 2017 11:50

شمالی کوریا کو مذاکرات کی غیر مشروط پیش کش کے ایک روز بعد ہی امریکا ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 دسمبر۔2017ء) شمالی کوریا کو مذاکرات کی غیر مشروط پیش کش کے ایک روز بعد ہی امریکا پیچھے ہٹ گیا۔ وائٹ ہاﺅس کا کہناہے کہ شمالی کوریا کو روش بدلنی ہوگی ، شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کے بعد یہ مذاکرات کا وقت نہیں جبکہ محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بات چیت مناسب وقت پرچاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلر سن نے کہا کہ شمالی کوریا ایک بار ہمارے ساتھ بیٹھے تو سہی ، پھر باقاعدہ بات چیت کا طریقہ بھی طے کرلیں گے۔روس اور چین نے غیر مشروط بات چیت کی پیش کش کا خیر مقد م کیا تھا۔ تاہم اب وائٹ ہاﺅس کا بیان سامنے آیا ہے کہ شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کے بعد یہ مذاکرات کا وقت نہیں۔ادھر محکمہ خارجہ نے بھی پٹری بدل لی اور واضح کیا کہ ٹلرسن نے کہا تھاکہ شمالی کوریا سے بات چیت سے پہلے کچھ وقت خاموشی کا گزرنا چاہیے۔ ریکس ٹلر سن نے پیانگ یانگ سے متعلق کوئی نئی پالیسی وضع نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :