امریکی صدر نے پھر دو امریکی نیوز چینلز پر چڑھائی کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 14 دسمبر 2017 11:50

امریکی صدر نے پھر دو امریکی نیوز چینلز پر چڑھائی کردی
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 دسمبر۔2017ء) امریکی صدر نے پھر دو امریکی نیوز چینلز پر چڑھائی کردی‘خبر غلط ثابت ہونے پر سی این این اور اے بی سی نیوز سے صحافیوں کو نکالنے کا مطالبہ کردیا ہے۔اے بی سی نیوز کے صحافی برائن راس کی یکم دسمبر کو ٹرمپ کے روس سے رابطوں سے متعلق خبر میں غلطی سامنے آئی جس کی تصحیح کے ساتھ ساتھ بطور سزا برائن کو چار ہفتوں کے لیے معطل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تاہم ٹرمپ ایک صحافی کی برابری پر اترآئے اور اسے فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا۔اسی پیغام میں ٹرمپ نے سی این این کو بھی فیک نیوز کہہ کر رنگے ہاتھوں پکڑے جانےکا طعنہ دیا۔امریکی صدر کے بیٹے ٹرمپ جونیئر اور وکی لیکس کے تعلقات پر سی این این کی خبر غلط ثابت ہوئی تھی جس کی تصحیح کردی گئی۔سی این این پہلے ہی واضح کرچکا کہ ان کے صحافی نے ادارتی اصولوں پر عمل کیا اور ان کے خلاف کوئی انضباطی کارروائی نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :