ملتان کے نئے جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کرلیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 14 دسمبر 2017 11:50

ملتان کے نئے جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کرلیا گیا
ملتان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 دسمبر۔2017ء) ملتان کے نئے جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، صدر ہائی کورٹ بار شیر زمان قریشی سمیت 40 وکلاءکے نام شامل ہیں،مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں، وکلاءنے جوڈیشل کمپلیکس کی منتقلی کے خلاف مظاہرہ کیا تھا۔مشتعل وکلاءنے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت سمیت جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑکی تھی۔

(جاری ہے)

ملتان کے تھانہ بہاءالدین زکریا میں جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کی ایف آئی آر سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل کمپلیکس کی مدعیت میں درج کرلی گئی۔ ایف آئی آر میں صدر ہائی کورٹ بار شیر زمان قریشی سمیت 40نامزد وکلا شامل ہیں، جن کے خلاف 7 اے ٹی اے اور16 ایم پی او کے دفعات شامل کئے گئے ہیں۔گزشتہ روز وکلا نئے جوڈیشل کمپلیکس پر ڈنڈے لے کر پل پڑے تھے۔ان کا مطالبہ تھا کہ انہیں پرانی ڈسٹرکٹ کورٹس کی عمارت میں منتقل کیا جائے یا پھر اس نئے کمپلیکس میں سہولیات فراہم کی جائیں، توڑ پھوڑ میں خواتین وکلا بھی پیچھے نہ رہیں۔دوسری جانب سابق صدر ہائی کورٹ ملتان خالد اشرف نے کہا کہ ہمارا احتجاج پرامن تھا ، توڑ پھوڑ کرنے والے شر پسند عناصر وکلاءمیں سے نہیں تھے۔

متعلقہ عنوان :