Live Updates

عمران خان جلد انتخابات کا مطالبہ کر کے نواز شریف کو بچا رہے ہیں۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 دسمبر 2017 11:45

عمران خان جلد انتخابات کا مطالبہ کر کے نواز شریف کو بچا رہے ہیں۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 دسمبر 2017ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی رﺅوف کلاسرا نے کہا کہ جو لوگ باولے ہو گئے ہیں کہ فوری طور پر الیکشن کروا کے سسٹم ریپ اپ کردو اور ملک میں جلد از جلد الیکشن کرواﺅ، ان کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ ایسے لوگ نواز شریف کے احتساب میں سنجیدہ نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے لوگ جلد الیکشن کا مطالبہ کر کے سیدھا سیدھا نواز شریف کو سپورٹ کر رہے ہیں کیونکہ جونہی قبل از وقت الیکشن ہوگا نواز شریف اور ان کے خاندان کا احتساب کا عمل ختم ہو جائے گا۔

نیب عدالتوں کی کارروائیاں رک جائیں گی اور میڈیا سمیت تمام اداروں کا رخ نئے الیکشن کی طرف چلا جائے گا۔ میری ان سے گذارش ہے کہ جنہوں نے چار ساڑھے چار سال انتظار کیا ہے دو چار مہینے اور صبر کر لیں، انہوں نے عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جلد انتخابات کا مطالبہ کر کے عمران خان بھی نہ جانتے ہوئے نواز شریف کو سپورٹ کر رہے ہیں اور ان کو بچا رہے ہیں۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات