پشاورمیں مختلف لیبارٹریزاورکلینکس پرچھاپے

جمعرات 14 دسمبر 2017 11:44

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پرچیئرمین وزیراعلیٰ کمپلنٹ سیل دلروزخان نے محکمہ ہیلتھ کیئرکمیشن،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اورپولیس کے ساتھ مل کرخیبرپختونخوا باالخصوص پشاورمیں مختلف لیبارٹریزاورکلینکس پرچھاپے مارنے کیلئے ٹیم تشکیل دی، ڈاکٹرزاورلیباٹریز کو ہیلتھ کیئرکمیشن سے رجسٹرڈ نہ ہونے،غیرمعیاری کمیکل کے استعمال،مقررہ قیمت سے زیادہ ٹسٹ فیس وصولی اورجعلی ڈاکٹرہونے کی بناء پرمختلف لیبارٹریز اورکلینکس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے کئے گئے۔