ضلعی انتظامیہ کی کارروائی ، بغیر رجسٹریشن کے پانچ ریسٹورنٹس سیل

جمعرات 14 دسمبر 2017 11:44

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء)ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سیر و سیاحت نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بغیر رجسٹریشن کے پانچ ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور اسلام زیب کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سارہ تواب عمر نے محکمہ سیر و سیاحت کے افسران کے ہمراہ حیات آباد میں سپر مارکیٹ اور بلال مارکیٹ میںریسٹورنٹس کی چیکنگ کے دوران بغیر رجسٹریشن کے 5 ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا، ان کے مالکان کو محکمہ سیر و سیاحت نے نوٹس بھی جاری کیے تھے کہ وہ اپنے ریسٹورنٹ کی رجسٹریشن کر والیں تاہم ان پر کوئی اثر نہیںہو ا جس پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کر نے ہوئے ان ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا اور مالکان کو ہدایت جاری کی کہ وہ محکمہ سیر وسیاحت کے ساتھ اپنے کاروبار کو رجسٹر کریں۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے تمام ریسٹورنٹس مالکان کو خبردار کیا کہ وہ اپنے کاروبارکو رجسٹرکرکے حفظان صحت کے اصولوں پر سختی سے عمل کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا ئیگی۔