ایم کیو ایم پاکستان نے 11 ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے درخواست دائر کردی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 14 دسمبر 2017 11:26

ایم کیو ایم پاکستان نے 11 ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے درخواست ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 دسمبر۔2017ء) ایم کیو ایم پاکستان نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے 11 ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے پارٹی چھوڑنے والے 11 ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرانے کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ریفرنس رکن قومی اسمبلی آصف حسنین اورسلمان بلوچ جب کہ رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی، شیخ عبداللہ، خالدبن ولایت، عبد الرزاق، ارتضیٰ خلیل، ندیم رازی، عارف مسیح اوربلقیس مختیار کیخلاف دائر کیا گیا ہے۔ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ تمام ارکان عام انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے لیکن اب انہوں نے وہ جماعت چھوڑ دی ہے۔ اس لئے ان کی رکنیت معطل کی جائے۔واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے قیام کے بعد ایم کیو ایم کے کئی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور منتخب بلدیاتی نمائندے پارٹی چھوڑ کر پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔