پی ایس پی اور پی ٹی آئی میں اہم رابطہ ، اتحاد کی پیشکش

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 دسمبر 2017 11:19

پی ایس پی اور پی ٹی آئی میں اہم رابطہ ، اتحاد کی پیشکش
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 دسمبر 2017ء) :پاکستان تحریک انصاف اور پاک سر زمین پارٹی کے مابین اہم رابطہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں پارٹیوں کے اہم ترین رہنماﺅں ن ے دبئی میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پی ایس پی کے رہنماﺅں نے پی ٹی آئی کے رہنماﺅںسے سیاسی اتحاد کی خواہش کا اظہا رکیا۔جواب میں پی ٹی آئی نے پی ایس پی کو اپنی پارٹی میں ضم ہونے کی پیشکش کر دی۔انضمام کی پیشکش پر پی ایس پی رہنماﺅں نے ہچکچاہٹ ظاہر کی۔انہوںنے کہا کپہ پی ٹی آئی میں انضمام نہیں فی الوقت ہم اتحاد چاہتے ہیں۔اتحاد کی بات پر پی ٹی آئی نے سوچ بچا ر اور مشاورت کے بعد ہی جواب دینے کا کہہ دیا۔